شاعر و خطاط و دانش ور تھے سید صادقین

شاعر و خطاط و دانش ور تھے سید صادقین

بر صغیر کے عالمی شہرت کے حامل نامور مصور، خطاط، شاعر اور دانش ور صادقین نقوی کی برسی پر منظوم خراج عقیدت
تاریخ وفات :10 فروری 1987

احمد علی برقی اعظمی

شاعر و خطاط و دانش ور تھے سید صادقین
جن کا ہوتا ہے عظیم الشان لوگوں میں شمار
غالب و اقبال ہوں یا فیض احمد فیض ہوں
ان کے ہیں اشعار خطاطی کے ان کی شاہ کار
لوح دل پر نقش ہیں ان کے نقوشِ جاوداں
بحر ذخارِ ادب کے ہیں جو درِ شاہوار
سرحدوں کی قید سے آزاد ہیں ان کے فنون
جن کے ہیں مداح اقصاے جہاں میں بے شمار
عالمی شہرت کے حامل تھے وہ اپنے کام سے
ان کو ہے حاصل جہانِ فکر و فن میں اعتبار
جنت الفردوس میں ان کو ملے ابدی سکوں
ان پہ نازل ہو ہمیشہ رحمتِ پروردگار
صرف برقی ہی نہیں ہے ان کے فن کا قدرداں
کررہے ہیں ان پہ گلہاے عقیدت سب نثار
***
برقی اعظمی کی یہ تخلیق بھی پڑھیں :جرات رندانہ کو مسکان کی میرا سلام

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے