ڈاکٹر زیڈ حسن کی تحقیقات پر مبنی اپنی نوعیت کی منحصر بہ فرد کتاب مرزا غالب اور جان کیٹس (فکر و فن کا تقابلی مطالعہ) کا منظوم جائزہ
احمد علی برقی اعظمی
زیڈ حسن ہیں اپنے تحقیقی مشن میں کامیاب
کیٹس اور غالب کا ادبی تجزیہ ہے لاجواب
اردو میں اپنی نوعیت کی ہے یہ پہلی کتاب
دو ادیبوں کے ہے جس میں فکر و فن کا احتساب
دونوں اپنے دور کی اک شخصیت تھے عبقری
تھے سپہر علم کے جو آفتاب و ماہتاب
انگلش اور اردو ادب میں اپنی تخلیقات سے
کردیا دونوں نے برپا ایک ذہنی انقلاب
دونوں کے اشعار میں ہے ندرتِ فکر و نظر
اپنے اپنے ادبی حلقوں میں تھے دونوں انتخاب
زیڈ حسن کی اس سے تحقیقی بصیرت ہے عیاں
ادبی تحقیقات میں جس کا نہیں کوئی جواب
اُن کا ہو برقی یہ ثابت ایک ادبی شاہ کار
ہے دعا شرمندۂ تعبیر ہو ان کا یہ خواب
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :شاعر و خطاط و دانش ور تھے سید صادقین

زیڈ حسن ہیں اپنے تحقیقی مشن میں کامیاب
شیئر کیجیے