پیکر مہر و وفا وجہہ سعادت ہے بہن

پیکر مہر و وفا وجہہ سعادت ہے بہن

احمد علی برقی اعظمی

خانداں میں پیکر مہر و محبت ہے بہن
باپ ماں بھائی سبھی کی آج چاہت ہے بہن
جس کے سینے میں دھڑکتا ہے دل درد آشنا
ہر مصیبت کی گھڑی میں وجہ راحت ہے بہن
میکے اور سسرال میں جو سب کا رکھتی ہے خیال
سر بسر مہر و وفا اور لطف و شفقت ہے بہن
میکے سے رکھتی ہے رشتہ عمر بھر وہ استوار
درحقیقت گوہر گنج سعادت ہے بہن
ماں کی ممتا بھی ہے اس میں باپ کی شفقت بھی ہے
سائباں بھائی کے سر کا اوج رفعت ہے بہن
جس کے آگے ہیچ ہیں دنیا کی سب آسائشیں
بیش قیمت گھر میں برقی ایسی دولت ہے بہن
***
برقی اعظمی کی گذشتہ تخلیق :مرجعِ اربابِ دانش تھے مظفر وارثی

شیئر کیجیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے