پریس ریلیز
کراچی : کیپٹن رضوان احمد حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال فرما گئے۔ برصغیر کے ممتاز اور عظیم روحانی پیشوا حضرت مولانا شاہ محمد شفیع خواجہ ناصر رحمتہ اللہ علیہ (بریلی. بھارت) کے خلف اور جانشین حضرت پیرشاہ فیضان احمد رح کے فرزند ارجمند اور ممتاز اسکالر محقق اور شاعر سید فخرالدین بلے علیگ شاہ صاحب کے داماد کیپٹن رضوان احمد اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث مرچنٹ نیوی کی دنیا کے ہیرو کے طور پر مشہور تھے اور انھوں نے اپنی نصف زندگی کراچی میں اور نصف سمندر میں گزاری۔ اپنے پچاس سالہ کیریئر میں پچھتر فی صد دنیا کا سفر کیا۔ کیپٹن رضوان احمد گزشتہ پانچ برس سے کینیڈا میں رہاٸش پذیر تھے جب کہ اکتوبر ٢٠٢١ سے وہ اپنے نجی امور کے سلسلے میں کراچی میں مقیم تھے۔ گزشتہ روز بوقت عشا ٕ اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال فرما گئے۔ کیپٹن رضوان احمد کے پس ماندگان میں ایک بیوہ دو فرزندان عاطف رضوان اور حارس رضوان اور ایک دختر ندا بلال شامل ہیں۔ کیپٹن رضوان احمد کی سب سے چھوٹی بیٹی اریبہ فراز تین برس قبل کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال فرماچکی ہیں۔
کیپٹن رضوان احمد کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سخی حسن قبرستان میں ان کے والد پیر شاہ فیضان احمد رح اور والدہ اور ان کے بھائی عفان احمد کے پہلو میں بوقت مغرب سپردخاک کردیاگیا.
کیپٹن رضوان احمد انتقال فرما گئے
شیئر کیجیے